اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی تاجر برادری اور شہریوں کی سہولت کیلئے ایک سٹیزن کلب کے قیام کیلئے کوشاں ہے لہذا انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کے تعاون سے اس کلب کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی لائف ریزیڈنشیا کے ساتھ مل کر تاجروں کی خدمت کیلئے متعدد عملی اقدامات کرنا چا ہتا ہے جن میں اسلام آباد میں ایکسپو سنٹر کا قیام اور تاجروں کیلئے رہائش سہولتوں کی فراہمی نمایاں ہیں لہذا انہوں نے تجویز دی کہ سوسائٹی ان کوششوں میں چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے دورے کے موقع پر لائف ریزیڈنیشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرفراز سیال کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔احسن بختاوری نے کہا کہ چیمبر لائف ریزیڈنشیا کے ساتھ مل کر ایسے منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جن سے کاروباری برادری کے مفادات کو بہتر فروغ ملے اور معیشت کی بحالی میں بھی معاونت ہو۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی سرفراز سیال کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مشترکہ مفادات کی کوششوں میں چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لائف ریزیڈنشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرفراز سیال نے احسن بختاوری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور ان کو عملی جامہ پہنانے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سوسائٹی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی سفارش پر اس کے ممبران کو بیس فیصد کی بجائے دس فیصد ڈان پیمنٹ پر پلاٹ دینے اور اقساط کی ادائیگی کی مدت کو بھی تین سال سے بڑھا کر پانچ سال تک کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر کی سفارش پر ممبران کو پلاٹ کی قیمت میں بھی مناسب ڈسکانٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سٹیزن کلب اور ایکسپو سنٹر کے قیام کی کوششوں میں بھی چیمبر کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- سمندری طوفان ’ارنب‘ کے پیش نظر پانچ ریاستوں میں الرٹ، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات
- ’گھس پیٹھیا کون ہے، یہ طے کرنے والا کون؟‘ اکھلیش یادو کا یوگی سے سوال
- ریوا میں ٹاٹا پاور کے مجوزہ جوہری توانائی منصوبے پر سوال، گرام سبھا کی مخالفت کے باوجود منظوری دینے کا الزام
- اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات میں لاپروائی پر 6 افسران معطل، 16 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی
- یوپی کی تمام نشستوں کی ووٹر فہرستوں کی جانچ کا حکم، کرناٹک میں 61 ہزار فارم 7 درخواستوں پر کانگریس کے سوالات