پاکستان

پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ، خلاف ورزی پر سزا ہوگی

Airbase 320

قومی ائرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر سزا بھی ہوگی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز میں لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران قومی ائرلائن کے تمام ملازمین کام سے منع نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر کی انگریزی بولنے کی ویڈیو وائرل ، تعیناتی حیران کُن

ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کپتانوں، فضائی میزبان سمیت تمام ملازمین پر نافذ ہوگا ۔ طیارے کے کپتان اور فضائی عملہ لازمی سروس ایکٹ کے دوران کام سے منع نہیں کر سکیں گے۔

لازمی سروس ایکٹ کے تحت اعلیٰ انتظامیہ کے دیے گئے احکامات پر کام سے منع کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک جیل بھی ہوسکتی ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی آئی اے نے کسٹمر کیئر ویک کا آغاز کر دیا

قومی ا ئرلائن میں نافذ کیے گئے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی سمیت عدالتی کارروائی کی جا سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے لازمی ایکٹ سروس اکتوبر سے 6 ماہ کے لیے نافذ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button