شوبز

رمضان میں ڈرامے کیوں نہیں بناتے؛ ہدایتکار دانش نواز نے ایمان افروز وجہ بتادی

دانش نواز اپنی مزاحیہ اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں لیکن اب رمضان میں ڈرامے بنانے سے گریز کرتے ہیں۔

دانش نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ رمضان میں اپنا کام مکمل طور پر بند کردیتے ہیں۔ نہ خود اداکاری کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی ڈراما ڈائریکٹ کرتے ہیں۔

اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے کہا کہ وہ رمضان کے لیے مخصوص ڈرامے یا عید کے لیے بھی کسی بھی ایپی سوڈ کی رمضان میں شوٹنگ نہیں کرتے۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے دانش نواز نے کہا کہ رمضان اللہ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے صرف  اور صرف عبادت پر توجہ دینا ضروری سمجھتا ہوں۔

دانش نواز نے بتایا کہ ماضی میں جب بھی رمضان کے ماہ میں ڈرامے بنائے تو میں نے دیکھا کہ عبادت کا موقع نہیں مل پاتا اور میں اس ماہ کے روحانی فیوض سے محروم رہ جاتا تھا۔

ہدایتکار دانش نواز کے بقول اسی لیے اب میں رمضان کے دوران اپنے کام سے دوری اختیار کرلیتا ہوں اور پورا ماہ صرف عبادت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دانش نواز نے ماضی میں ماہِ رمضان سے متعلق ڈراموں ’ہم تم‘ اور ’چپکے چپکے‘ کی ہدایت کاری کی تھی جو کافی مقبول بھی ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر انٹرویو کا یہ کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے دانش نواز کے جذبہ ایمانی کو سراہا اور ان کی استقامت اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button