ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں دوبارہ بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں،عمران خان

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا  ہے کہ میں دوبارہ بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں، گرفتاری کے وقت اچانک کچھ لوگ کمانڈوز کی طرح آئے، میں سمجھا میری حفاظت کے لیے آئے ہیں۔ 

غیرملکی چینل کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جان کو لاحق خطرات کے سبب جج  نے میری حفاظت کے احکامات دیے، جس طرح انہوں نے سب کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، آج تک کسی سیاست دان پر 150 مقدمات نہیں ہوئے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کم ترین سطح پر ہے، بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پولیس والے میریگھرکا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، عدلیہ واحد امید ہے، حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے،انہیں پتہ ہے ان کا صفایا ہوجائیگا، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانیکی صورت میں کرانا چاہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مارنے کی دوبارکوشش کی جاچکی ہے، میں ہرطرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں