ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق

 اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات مریم اور نگزیب سے جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس کی ملاقات ہوئی جس میں بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کے ساتھ اشتراک عمل کی تجویز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات نے جرمن سفیر کو فلم اینڈکلچر پالیسی اور اس کے تحت مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت، ثقافت اور تہذیب وتمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غیرملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستانی طالب علموں کو فلم، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کے لئے جرمن اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں  جرمنی اور پاکستانی نجی وسرکاری درس گاہوں میں تعاون سے فلم، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ مل سکتا ہے۔

وزیراطلاعات نے مریم اورنگزیب نے جرمن این جی اوز کی پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے 18 کروڑ 40 لاکھ یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراطلاعات نے جرمن سفیر کو آگاہ کیا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر ہے جس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برلن میں اقبال گوئٹہ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔

وزیر اطلاعات نے پاکستان کے حالات کو معروضی اور غیرجانبدارانہ انداز میں رپورٹ کرنے پر جرمنی کے میڈیا کو بھی سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی کی صحافیوں کی تنظیم کے وفد کا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس نے بھی وزیراطلاعات کی فلم اینڈ کلچر کے فروغ کے لئے کوششوں کو خوب سراہا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں