ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا ’تمغہ امتیاز‘ مہوش حیات کو دے دیا گیا، عینک والا جن کے اداکار کا دعویٰ

لاہور: پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار حسیب پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ’تمغہ امتیاز‘ اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔

ماضی کے مقبول اداکار حسیب پاشا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سرکاری سطح پر ملنے والے اعزازات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ملنے کا دعویٰ کر دیا۔

حسیب پاشا نے بتایا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی کو اُن کا ڈرامہ عینک والا جن بےحد پسند تھا اور وہ کئی مرتبہ ان کا ڈرامہ دیکھ چکے تھے۔

جب عطاالحق الحمرا کے چیئرمین بنے تو انہوں حسیب پاشا سے کہا کہ انہیں اتنے سالوں کے کام پر پرائڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے حسیب پاشا کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد  اسلام آباد بھیج دیا۔

حسیب پاشا نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نام کئی مرتبہ بھیجا جاتا رہا لیکن ہر سال میرا اعزاز کسی انتقال کر جانے والے فنکار کو دے دیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ جان کر حیران ہوگئے کہ گزشتہ برس سیریل کرنے والی کم عمر اداکارہ مہوش حیات کو ان کا ایوارڈ سونپ دیا گیا۔ حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کا تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا ہے۔

حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ اس بات نے انہیں مایوس کیا کہ جو شخص 40 سال بچوں کیلئے کام کرتا رہا اسے کوئی ایوارڈ نہیں جبکہ ڈرامہ سیریل کرنے والی ایک بچی کو ایوارڈ دے دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں