ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وجے تھالاپتی اور سنجے دت کی ’لیو‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے تھالاپتی کی بلاک بسٹر فلم ’لیو‘ کی او ٹی ٹی ریلیز تاریخ سامنے آگئی۔ 

’لیو‘ نے اپنے شاندار بزنس کے ساتھ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور وہ اب صرف رجنی کانت کی ’جیلر‘ اور ’2.0‘ سے پیچھے ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم 24 نومبر کو نیٹ فلکس کے ذریعے انڈیا میں پیش کی جائے گی جبکہ 28 نومبر سے پوری دنیا سے لوگ ایکشن بلاک بسٹر کو دیکھ سکیں گے۔

تھرل اور ایکشن سے بھرپور ’لیو‘ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

سپراسٹار تھالاپتی وجے نہ صرف بھارتی ریاستوں تامل ناڈو، کیرالا اور کرناٹکا میں بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں