ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرنیشنل پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا پاکستان میں شاندار بزنس

 لاہور: پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پاکستانی اور بھارتی پنجابی فنکاروں پر مشتمل بین الاقوامی پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بہترین بزنس جاری ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجابی فلم نے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں چھ کروڑ سے زائد کما لئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم کے بزنس میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

20 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ابھی تک ویک اینڈ پر سینماؤں میں خصوصی رش سمیٹ رہی ہے اور یہ معیاری تفریح سے بھرپور فیملی فلم ہے۔

’موجاں ای موجاں‘ میں اسٹار کامیڈین گپی گریول، بنوں ڈھلوں، کرم جیت کے ساتھ پاکستانی اسٹار کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھی اہم کردار کیا ہے جسے شائقین نے خاص طور پر سراہا ہے۔

آئی ایم جی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ’موجاں ای موجاں‘ رواں برس کی سپر ہٹ فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ کی طرز پر بزنس کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہترین کہانی، عمدہ موسیقی اور سماجی پیغام سے بھرپور مکمل تفریحی فلم سے شائقین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں