ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہلِ غزہ 2 ماہ میں مکمل قحط کا شکار ہو جائینگے، رپورٹ

عالمی ادارے کی جانب سے غزہ کی خوف ناک صورت حال کے بارے میں رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اہل غزہ 2 ماہ میں مکمل قحط کا شکار ہو جائیں گے۔

قحط سالی (یا فاقہ کشی) کے حالات پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے آئی پی سی کی جانب سے غزہ میں غذائی صورت حال کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں عالمی بے حسی اور اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی افسوس ناک صورت حال کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی محصور پٹی غزہ کے تمام فلسطینی مئی تک (2 ماہ میں) مکمل غذائی قلت یعنی قحط کا شکار ہو جائیں گے۔

آئی پی سی نے اپنی رپورٹ میں چشم کشا حقائق سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی آدھی سے زیادہ آبادی پہلے ہی فاقہ کشی کا شکار ہے جب کہ مئی تک صورت حال مزید خطرناک ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیریس کی جانب سے بھی غزہ کی صورت حال خصوصاً غذائی قلت (قحط) کے حوالے سے اس رپورٹ کو فرد جرم قرار دیا گیا ہے، تاہم اس بدترین انسانی المیے پر امریکا اور دیگر اتحادیوں کی کھلی حمایت کی بنیاد دہشت گرد ریاست اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

The post اہلِ غزہ 2 ماہ میں مکمل قحط کا شکار ہو جائینگے، رپورٹ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں