ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راحت فتح علی خان کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

 لاہور: معروف گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے عید کی مناسبت سے مستحق افراد کے گھر راشن بیگ بھیجے گئے جبکہ انہوں نے خود بھی راشن کی تقسیم کی۔

راحت فتح علی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آخری عشرہ ہے اور عید کی آمدآمد ہے،ایسےمیں مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ دعائوں کی بھِی اشد ضروری ہے۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق رب کائنات کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں