ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فائرنگ واقعے پر سلمان خان کے والد سلیم خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ واقعے کے بعد ان کے والد سلیم خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے اپنی مشہوری چاہتے تھے اور پریشانی کی بات نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی نقصان پہنچے۔

اداکار کے ذرائع نے فائرنگ کے اس واقعے کے بعد سلمان خان کی اپنی رہائش تبدیل کرنے یا دوسرے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کے منصوبے کی بھی تردید کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں