ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے صرف مزید بوجھ ڈال سکتی ہے، شاہد خاقان عباسی

لاہور:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد ملکی معیشت کی گروتھ رک  گئی ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ ہورہاہے،آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا ہی حکومت کی ناکامی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  سیاسی معاملات درست کیے بنامعیشت بہتر نہیں ہوسکتی، جب تک نظام عدل بہتر نہیں ہوگا، سرمایہ کاری نہیں ہوگی، اس وقت حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی، حکومت صرف عوام پر مزید بوجھ ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں حکومت کرنے والے بتائیں کہ آج تک ایک ڈالر کی امداد سے پاکستان میں کوئی چیز بنی ہو، آئی ایم ایف ہمارے لیے وینٹی لیٹر ہے ، جہاں مریض کا خاتمہ ہی ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد ملکی معیشت کا مرض مزید بڑھے گا، ٹھیک نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں