ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں فوری جنگ بندی ہو کر انسانی امدادبحال ہونی چاہیے، مسعود خان

شکاگو:  امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین کا حل نوشتہ دیوار ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، انسانی امداد  فوری طور پر بحال ہونی چاہیے،  فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

ایسو سی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکا کے  موسم بہار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہاکہ رواں   سال 18 ہزار پاکستانی امریکی شہری بنے ہیں،  جن میں سے اکثریت ڈاکٹروں اور معالجین کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے پاکستان میں بیماریوں کی نگرانی  کے لئے امریکی سی ڈی سی کی طرز پر ادارہ قائم کرنے کے لئے امریکا سے تعاون کی درخواست کی ہے،   ہم نے  غیر متعدی امراض اور بچوں اور زچگی کی اموات کی روک تھام پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں