ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر7مئی کو عوامی پریس کانفرنس کا اعلان

real culprits

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18.89فی یونٹ کے ممکنہ اضافے کے خلاف 7مئی منگل کوشام 5بجے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے ”عوامی پریس کانفرنس ”ہوگی.

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،7مئی سے نویں اور دسویں اور اس کے بعد انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہورہے ہیں، شدید گرمی و حبس کے موسم میں شہر میں 18گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں، طلبہ و طالبات لوڈ شیڈنگ کے باعث امتحانات کی تیاری کرنے میں پریشانی کا شکار ہیں،کے الیکٹرک اپنا طرزعمل درست کرے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے ،اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے ، نجکاری کرنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سن لیں کراچی کے عوام کو بیانات نہیں اقدامات چاہیئے ، جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے کو شوکاز نوٹس دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے فوری طور پر 2ارب روپے کی اضافی گرانٹ دی جائے اور جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ کے مسائل حل کیے جائیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں