شوبز
بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کی شکایت درج
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکار دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔
زینت امان کی ڈیبیو ویب سیریز ’شو اسٹاپر‘ کے میکرز نے اداکارہ پر بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دگنگنا سوریا ونشی نے ویب سیریز میکرز کو جھانسا دیا کہ ان کے انڈسٹری کے سپر اسٹارز اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ انہیں ویب سیریز میں لاسکتی ہیں۔
شو ڈائریکٹر کے مطابق اداکارہ نے وہ آئی پیڈ بھی ہتھیا لیا جس میں ویب سیریز کی 16 قسطیں تھیں اور اسے واپس نہیں کیا۔
پولیس کو درج شکایت کے مطابق دگنگنا سوریاونشی نے مبینہ طور پر اکشے کمار سے ملاقات کیلئے چھ کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔