اہم ترین

جماعت اسلامی کا  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،  26 جولائی کو دھرنے کا اعلان

اسلام آباد:جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام دشمن اقدامات کے خلاف حق دو عوام کو تحریک چلا رہے ہیں، حکومت پیٹرول سمیت تمام اشیا کی بڑھتی قیمتوں  کو کم کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جما عت اسلامی قیصر شریف  نے پٹرولیم مصنوعات  کی بڑھتی قیمتوں  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،  جماعت ا سلامی 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عوامی  حقوق کے لیے عدالتوں میں بھی جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے، دھرنے میں شرکت کیلئے ہر شعبے کی نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی، سیاسی پارٹیاں اگر دھرنے میں شرکت کر یں گی تو ہم اُن کا خیر مقدم کرینگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button