اہم ترین

بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا گیارہویں روز بھی جاری

راولپنڈی : لیاقت باغ میں بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا گیارہویں روز میں داخل ہوگیا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج گیارہویں روز بھی جاری ہے جب کہ اس دوران شرکا کی تعداد بھی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، شرکا نے صبح نماز فجر باجماعت ادا کی جس کے بعد شرکاء کی تواضع نان اور حلوے سے کی گئی

پیر کے روز جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے شرکا کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دھرنے میں شریک کارکنوں کا جوش و ولولہ قائم ہے جب کہ خواتین و تاجر بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھرنے کا باقاعدہ حصہ بنتے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں تاجروں نے دھرنے کے اطراف اپنے حمایتی بینرز بھی آویزاں کردیے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا آج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button