پاکستان

جناح ہاؤس حملے میں 29 روپوش ملزموں کی شناخت مکمل، پولیس کے حوالے

لاہور:  جناح ہاوس حملے میں 29 روپوش ملزموں کی شناخت ہو گئی، عدالت نے 29 ملزموں کو7دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 28 نومبر کو ملزموں کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، تفتیشی افسر نے ملزموں کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ تمام 29 ملزم شناخت ہو چکے ہیں۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button