اہم ترین

سعودی حکومت نے حج 2025 کیلئے میننجائٹس ویکسینیشن لازمی قرار دیدی

جدہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام ملکی و غیرملکی عازمین کے لیے اس کی شرط عائد کر دی ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق کسی بھی عازم کو میننجائٹس ویکسین لگوائے بغیر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر ویکسین کے نہ تو کسی کو حج پیکج بک کرنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی رجسٹریشن ممکن ہوگی۔

سعودی وزارت کے مطابق میننجائٹس ایک سنگین متعدی بیماری ہے، جو رش والے مقامات پر تیزی سے پھیل سکتی ہے، چونکہ حج کے دوران لاکھوں افراد ایک ساتھ عبادات میں شریک ہوتے ہیں، اس لیے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری قرار دی گئی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے حج 2025 کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے اور مختلف ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ حج معاہدے طے پا رہے ہیں۔

سعودی حکام نے تمام عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے میننجائٹس ویکسینیشن مکمل کروائیں تاکہ حج رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button