ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

 اسحاق ڈار ڈھاکا کے دورے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا، اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غور کریں گے۔

 پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہا ہے، اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

اسحاق ڈار اسرائیل کے تمام مقبوضہ علاقوں بشمول یروشلم سے انخلا کا مطالبہ کرینگے، پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول کے منصوبے کو مسترد کیا جائے گا۔

پاکستان فلسطینی عوام کے لئے فوری انسانی امداد کی ضرورت پر زور دے گا جبکہ اجلاس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کو بھی دہرایا جائے گا۔

 اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی  متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں