ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: جماعت اسلامی کا پنجاب پولیس پر الخدمت خیمہ بستی پر دھاوے کا الزام



لاہور:

جماعت اسلامی لاہور نے پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ پر الخدمت کی خیمہ بستی پر دھاوے کا الزام عائد کردیا۔

کنوینئر  پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف کے مطابق  چوہنگ میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے قائم خیمہ بستی پر پنجاب  پولیس اور  شہری انتظامیہ نے دھاوا بول دیا اور مشیر وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں خیمہ بستی کو زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔

قیصر شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کا  ریلیف کی بجائے متاثرین سیلاب کو تکلیف دینا قابل مذمت ہے ، متاثرین سیلاب کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی نہ کی جائے ، مشیر وزیر اعلیٰ کی طرف متاثرین سیلاب  کے خیمے خالی کروانا  انتہائی قابل شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فی الفور  اس واقعہ کا نوٹس لیں، وزیراعلیٰ  پنجاب واقعہ کے  ذمہ داران کو سیلاب  متاثرین سے معذرت کا حکم دیں، اگر دوبارہ اس طرح کی کوئی کوشش کی گئی تولاہور شہر میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں