پشاور: چمکنی کے علاقے میں خاندانی سانحہ، فضل حیدر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان لے لی۔
پولیس کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا، تاہم قتل اور خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
پولیس نے چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔