عالمی حالات
سری لنکا اور بھارت میں ٹریفک حادثات میں 52بچے زخمی
کولمبو؍ نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا اور بھارت میں مختلف ٹریفک حادثات میں 52بچے زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی سری لنکا کے والاسمولا میں جمعہ کے روز ایک بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 32 طلبہ زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب بھارت میں تیز رفتار اسکول بس الٹنے سے 20 بچے زخمی ہوئے۔ واقعہ موہالی میں پیش آیا۔ تیز رفتاری کے دوران بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر کھیت میں الٹ گئی۔