کھیل

ورلڈ کپ: بنگلادیش کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں بنگلادیش کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

 اس وقت 6 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور بنگلادیش کے بنا کسی نقصان کے  6 رنز ہیں۔

بھارت کیخلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو کپتانی کریں گے۔

،ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ شکیب الحسن کو آرام کروایا گیا ہے انکی جگہ نسوم احمد پلئینگ الیون کا حصہ ہیں، امید کرتے ہیں کہ کراوڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، جبکہ کھلاڑی میچز کو انجوائے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button