ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محراب پور، مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید



محراب پور:

بھریا روڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں پر ٹیل نہر پر واقع پولیس چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ نائٹ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں پر کیا گیا جن کی شناخت سعید سولنگی اور غلام حسین راجپر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تمام آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل خان کھوسہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کو کسی صورت میں نہیں بخشنے کا عزم ظاہر کیا۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نعشیں بہریا سٹی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں آخری رسومات کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں