ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیٹ بینک نے عام تعطیل کا اعلان کردیا


کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت پاکستان حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق جمعرات 5 فروری 2026 کو’’یوم کشمیر‘‘ کے موقع پر بند رہے گا۔

وفاقی حکومت نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے 6 فروری کو بھی صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر بشنت کے موقع پر 6 فروری کو چھٹی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا تھا کہ صوبے کے عوام کو 5 فروری اور 6 فروری کے بعد ہفتہ اتوار کی چھٹیوں پر لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں