ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار


لاہور:

گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنےو الا اوباش گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار  کرلیا گیا۔ ملزم نے بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو گیا۔

بچے گھر سے مدرسے کے لیے نکلے تھے کہ ملزم نے گلی میں موجود بچی کے بھائی کو ڈرایا اور بچی کے ساتھ فحش حرکات کیں۔   سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا  ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد  نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں