ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میاں بیوی بن کر گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے ’’ برقع پوش بھائی‘‘گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی


لاہور:

میاں بیوی بن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا بھائیوں پر مشتمل برقع پوش گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے ٹیم کے ہمراہ 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔ بھائیوں پر مشتمل اس برقع پوش گروہ کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔

ملزمان نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن میں واقع گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات کی تھی ، اس حوالے سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو گھر داخل ہوتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔


Express News

کوئٹہ، ساڑھے گیارہ کروڑ کی ڈکیتی، قائم مقام ڈی ایس پی سمیت 7 ملزمان گرفتار


Express News

کراچی میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

پولیس کے مطابق ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور برقع پہن کر خود کو میاں بیوی ظاہر کرتے تھے۔ ملزمان اب تک 47 سے زائد چوری، ڈکیتی اور ہاؤس رابری کی وارداتیں کر چکے ہیں ۔

ملزمان عدیل، احمد اور عتیق سے 2 پستول اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں