ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے ساتھ ہونے والے رویے سے نفرتیں بڑھیں گی پھر کوئی سنبھالنے والا نہیں ہوگا، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ساتھ رویہ خطرناک بات ہے، اس سے نفرتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ کوئی سنبھالنے والا نہیں ہوگا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں روکا جا رہا ہے آگے نہیں دیا جارہا، وہ لوگ کوئی وجہ نہیں بتاتے بس اوپر سے انہیں ایک حکم آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، ان کے گریبان پھاڑے گئے ہیں، میرے مطابق یہ رویہ درست نہیں ہے، ہمارے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کسی حکومتی عہدیدار کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا، کورٹ کے آرڈرز ہیں کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ملنے دیا جائے اور ان کا ٹھیک علاج ہو، پوری دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا رویہ رکھا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے، پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر اور سابق وزیراعظم جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، اس کے ساتھ یہ رویہ ہو رہا ہے، یہ خطرناک بات ہے کیونکہ اس سے نفرتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ کوئی سنبھالنے والا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو سرکاری ڈاکٹروں کے ہمراہ جیل میں بھیجا جائے، ان کے ذاتی معالج اور فیملی کے ہمراہ انہیں الشفا اسپتال بھججا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مراد سعید ہمارا بڑا ہے اس کی بات کو ہوا میں نہیں پھینکا جا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں