ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کرنے والے ڈکیت باپ بیٹا گرفتار


کراچی:

شہر قائد میں لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کرنے والے ڈکیت باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 میں معروف سپراسٹورکے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ دوران کارروائی 2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق موقع پرگرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان سگے باپ بیٹے  ہیں، جن کی شناخت اشرف عرف پپو اور بیٹے کی شناخت شہزاد کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار باپ بیٹے نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتارملزم اشرف عرف پپو عادی جرائم پیشہ ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جب کہ ملزمان ماضی میں منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں اور کئی بار گرفتار ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں