ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں غربت کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022  تک کی معاشی بدحالی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022 کے دوران پیش آنے والی معاشی بدحالی ہے، ملک میں غربت کی شرح اب 28.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اور گزشتہ چند برسوں میں معاشی عدم استحکام نے غربت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ غربت کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور اقتصادی عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022 تک جاری معاشی بحران ہے،2013 سے 2019 کے دوران غربت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، مگر بعد کے برسوں میں یہ رجحان بدل گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سات سال میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، غربت کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ بنیادی طور پر صوبائی معاملہ ہے۔

احسن اقبال نے صوبوں کے وسائل کی تقسیم پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ صوبوں کے پاس قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت وسائل بڑھائے گئے ہیں، اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، یہ اقدامات نہ صرف غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ معاشرتی و اقتصادی عدم مساوات کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں