ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، شاہد آفریدی کا بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حالیہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک کو پیس میکر قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور اسی بنیاد پر پاکستان نے ہمیشہ امن کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو پیس میکر کہا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا اور اس پیشرفت کو مثبت قدم قرار دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا تھا جس کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں