ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2 ججوں کی اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد کیس کی سماعت سے معذرت

سندھ ہائیکورٹ میں اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت سے دو رکنی آئینی بینچ نے خود کو الگ کر لیا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس یوسف سعید اور جسٹس عثمان علی ہادی نے ہدایت دی کہ یہ مقدمہ آئندہ ان دونوں ججوں کے سامنے پیش نہ کیا جائے، جبکہ نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔

درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کھوڑو نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس درخواست کو دائر کیے چار سال گزر چکے ہیں لیکن اب تک عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے سیکشن 6 کے تحت تمام سرکاری اداروں پر معلومات فراہم کرنا لازم ہے، مگر متعلقہ محکمے اس پر عمل نہیں کر رہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ قانون کے مطابق معلومات فراہم کریں، تاکہ شفافیت، عوامی شمولیت اور کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں