ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ستارۂ امتیاز نہ ملنے پر فیصل قریشی نے خود میں کس کمی کا اظہار کیا؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے سرکاری اعزاز ستارۂ امتیاز نہ ملنے پر اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں جلد ستارۂ امتیاز ملنے والا ہے؟ اس پر فیصل قریشی نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کسی ’امتیاز‘ نامی سپر اسٹور کے باہر جا کر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ انہیں ستارہ نہیں مل رہا۔

اداکار نے گفتگو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا نام دو مرتبہ اس اعزاز کے لیے بھیجا گیا مگر منظوری نہ مل سکی، حالانکہ وہ گزشتہ 33 برس سے شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ جب میزبان نے سنجیدگی سے پوچھا کہ آخر ایسی کیا کمی رہ گئی، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ شاید ان میں کیلشیم کی کمی ہے، اسی لیے انہیں ایوارڈ نہیں دیا جا رہا، جس پر پروگرام میں قہقہے گونج اٹھے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ مداح ان کے لیے تمغۂ امتیاز کی سفارشات بھی بھیج رہے ہیں، تاہم وہ خود کو سیاسی شخصیت نہیں بلکہ ایک محبِ وطن شہری سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی انہیں یہ اعزاز دیا گیا تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں