ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر؛ حساس تنصیبات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے والا را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار

آزاد کشمیر پولیس نے حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے والے مبینہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے بتایا کہ راولاکوٹ پولیس نے مبینہ طور پر را کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جو حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر حساس معلومات دشمن تک پہنچا رہے تھے، را ایجنٹ اپنےمذموم عزائم سےمعصوم لوگوں کو نشانہ بناتا رہا ہے لیکن آزادکشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔

آئی جی نے بتایا کہ مبینہ را ایجنٹ کا اعترافی ویڈیو بیان بھی پریس کانفرنس میں چلایا گیا اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کام کر رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں