اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے فوری مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطے اور مکالمے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے قریبی رابطہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔