ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد؛ وی آئی پی رُوٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار



راولپنڈی:

وفاقی دارالحکومت میں ایکسپریس ہائی وے کے وی آئی پی رُوٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ڈھوک کالا خان پل کے قریب کی گئی، جہاں ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس ایک خاتون اے ایس آئی بیٹھی ہوئی تھی اور خاتون اے ایس آئی کے یونیفارم پر مقدس نام بھی درج تھا۔

خاتون کو مشکوک جانتے ہوئے صورتحال کے پیش نظر حراست میں لے کر تفتیش کی گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد خاتون کی شناخت اقرا بی بی سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی خاتون اے ایس آئی کو بعد ازاں کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انتہائی سخت سیکیورٹی صورتحال میں جعلی پولیس اہلکار کے پکڑے جانے پر محکمے میں دوڑیں لگ گئیں جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں