ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی فیصلوں کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی تحریکِ انصاف عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی آنکھوں کے مسئلے کو تشویشناک قرار دیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی تحریکِ انصاف طویل عرصے سے قید میں ہیں اور سخت حالات کے باوجود انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی، اب ان کی صحت کے حوالے سے مسائل سامنے آ رہے ہیں،بانی تحریکِ انصاف اور اُن کی اہلیہ دونوں کی دائیں آنکھ متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو بھی صحت کے مسائل درپیش ہیں، مگر انہیں اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں شفافیت اور سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس سے قانونی اور انتظامی معاملات پر سوالات اٹھتے ہیں،وہ خود بھی اپنے قائد سے ملاقات کے لیے مختلف فورمز پر رجوع کر چکے ہیں۔

اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے سیاسی ماحول اور جمہوری اقدار پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا قیادت کے ساتھ امتیازی سلوک جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے تمام فریقین کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو سیاسی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنیں، قانون اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے تاکہ جمہوری نظام مضبوط ہو سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں