ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ججز تبادلے: جوڈیشل کمیشن اجلاس نہ بلا نے کی وجوہات سامنے آ گئیں



اسلام آباد:

ہائی کورٹ ججز کے تبادلوں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہ بلانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے تبادلوں کے معاملے میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس نہ بلانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے جواب  دیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبہ سندھ کی نمائندگی نہیں رہے گی۔

چیف جسٹس پاکستان  نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے آدھے سے زیادہ ججز کے تبادلوں سے ہائیکورٹ میں ججز اسامیاں خالی ہوں گی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں