ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحیفہ جبار کو مختصر لباس پہننا مہنگا پڑگیا، صارفین کی شدید تنقید

صحیفہ جبار پاکستان کی معروف ماڈل اور ایک جانی پہچانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔

ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی صحیفہ جبار ’بھول، لوگ کیا کہیں گے، رفتہ رفتہ، مورے پیا اور بیٹی‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث مقبول ہوئیں۔

صحیفہ بلا جھجھک سوشل میڈیا پر کھل کر اظہار رائے کرنے کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں  اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے۔

حال ہی میں صحیفہ جبار لاہور میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں ان کا نیا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔

انہوں نے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کے ساتھ ایک منفرد لباس زیب تن کیا جس میں سفید منی اسکرٹ، سادہ شرٹ اور بغیر آستینوں کا ٹینس سوئیٹر شامل تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ فیشن پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض صارفین نے اسے جرات مندانہ اور جدید اسٹائل قرار دیا۔

اس بحث نے ایک بار پھر پاکستانی شوبز شخصیات کے لباس اور معاشرتی اقدار کے درمیان توازن پر سوالات کو جنم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں