مٹیاری کے علاقے شاہ پور میں ایک گھر سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد لاش چھپائی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کو نشہ آور چیز دی گئی، مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، اور یہ واقعہ ایک محلے دار کی جانب سے کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔