ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ غازی خان:اسکول کی چھت بیٹھ گئی،4 بچے جاں بحق

ڈیرہ غازی خان:صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نجی اسکول کی کلاس روم کی چھت گرنے سے 4 معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہو گئیں۔

ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں درس و تدریس کے دوران ایک نجی اسکول کے کلاس روم کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 طلباءجاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ا سکول میں معمول کے تحت کلاسز جاری تھیں کہ ایک کمرے کی چھت دھماکے سے نیچے آ گری، جس سے وہاں موجود بچے ملبے تلے دب گئے۔

 حادثے کی خبر پھیلتے ہی والدین کی بڑی تعداد حواس باختہ ہو کرا سکول پہنچ گئی جہاں کہرام مچ گیا، ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔

 ملبے تلے سے اب تک 4 بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، ملبے سے 12 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید بچوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، پولیس اور متعلقہ انتظامی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں