ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ سی ویو کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی



کراچی:

ڈیفنس خیابان بخاری سی ویو کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر سے پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

حادثہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس میں کار سوار شخص جاں بحق جبکہ 2 نوجوان زخمی ہوئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے کار گھومتی ہوئی دکھائی دی جبکہ حادثے میں ڈبل کیبن گاڑی کو بھی نقصان ہوا۔

ڈرائیور موقع سے ڈبل کیبن گاڑی سمیت فرار ہوگیا جو کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مختلف سڑکوں سے فرار ہوتا ہوا بھی دکھائی دیا۔

درخشاں پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں