ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد؛ سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق



اسلام آباد:

سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں سوزوکی سوئفٹ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبر CB-214 ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں