ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

والدہ میرا پیسہ ہتھیانے کیلیے پاگل قرار دے رہی ہیں، ارمغان کا عدالت میں شور شرابہ



کراچی:

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے اپنی والدہ اور وکیل پر پیسہ ہڑپنے کی کوشش کے الزامات عائد کردیے۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کیخلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں اپنی والدہ اور وکیل پر پھٹ پڑا۔ ملزم ارمغان نے کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیا۔ ملزم نے کہا کہ والدہ اور وکیل مجھے پاگل قرار دلوانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ میرے پیسوں کے پیچھے ہیں۔ میں بالکل ٹھیک ہوں اور مجھے وکیل کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اپنا کیس خود چلانا چاہتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کرلیے اور آئندہ سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر مقدمے سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات خارج کرنے سے متعلق دلائل دیئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں