ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں قائداعظم کی اے آئی فوٹو والا جعلی نوٹ چل گیا؛ ویڈیو وائرل



کراچی:

شہرِ قائد میں جعلی کرنسی چلانے کا ایک اور ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے دکانداروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے دکاندار کو 500 روپے کا ایک ایسا جعلی نوٹ تھما دیا جس پر بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایسی تصویر چھپی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

اس جعلی نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قائدِ اعظم کی اصل نوٹ سے ملتی جلتی روایتی تصویر کے بجائے سردیوں میں پہنے جانے والے ’ہیوی ونٹر کوٹ‘ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔

دکاندار نے ، جسے بعد میں نوٹ دیکھنے پر جعلی ہونے کا پتا چلا، ویڈیو میں تفصیلات دکھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے جعلی کرنسی کو حقیقی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک طرف لوگ اس تخلیقی دھوکے  پر حیران ہیں،  تو دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے جعلی دستاویزات اور کرنسی بنانا ایک سنگین جرم ہے۔ اس سلسلے میں صارفین کو بھی محتاط ہونا ہوگا۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں اور جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ دکاندار اور عام شہری ایسے دھوکے بازوں سے محفوظ رہ سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں