ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اترپردیش: مودی کو غنڈہ کہنے پر بزرگ مسلمان شہری کو گرفتار کر لیاگیا

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق خدشات کے درمیان ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک بزرگ مسلمان شہری کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں متنازع ریمارکس دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق احسان نامی بزرگ شہری نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ اور نریندر مودی پر سخت تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، جبکہ انہوں نے مذہبی معاملات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارتی پولیس نے انٹرویو نشر ہونے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد احسان کو حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت میں حکومتی پالیسیوں یا سیاسی قیادت پر تنقید کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائیوں کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن پر ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر بحث اور ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں