ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش برسانے والا سسٹم پنجاب سے نکلتے ہی سورج کی تپش نے گرمی بڑھا دی



لاہور:

پنجاب بھر میں بارش کا سبب بننے والا موسمی سسٹم ختم ہونے کے بعد موسم نے ایک بار پھر رخ بدل لیا ہے اور صبح سے ہی سورج نے تیز شعاعوں کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلانا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے اثرات ختم ہونے کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بارش کا کوئی نیا سسٹم فی الحال پنجاب میں داخل ہونے کی توقع نہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں