ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنی جوہری طاقت کی حیثیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: شمالی کوریا

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے کہاہے کہ اپنی جوہری طاقت کی حیثیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

میڈیاذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی دھمکی کو برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے امریکی دعوؤں کو بھی مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں اپنی ملاقات میں شمالی کوریا کی جوہری تخفیف کا مشترکہ ہدف طے کیا تھا۔ کم یو جونگ نے ان دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کے پاس اس حوالے سے درست ترین معلومات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت کی جانب سے اعلان کردہ دفاعی جوہری صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنانے کی پالیسی ایک ناقابل واپسی اور حتمی فیصلہ ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کے صدر شی جن پنگ پیر کے روز پیانگ یانگ کا دورہ کرنے والے ہیں، جو تقریباً سات سال بعد ان کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں