خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، گورنر

دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑنا ہوگی۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو

October 25, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل کا حل وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات اور باہمی تعاون میں ہے، ماضی میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاق کے ساتھ تنازعات رہے، تاہم ان کی کوشش ہے کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری اور اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں، تجاوزات کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے اور قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو انتہا پسندی سے دور رکھنے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مدارس کے طلبہ کو بھی کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد کی جائے تاکہ دنیا کو امن کا مثبت پیغام دیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں